پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم کی ایف آئی آر کے خلاف سخت مذمت اور واضح موقف

Spread the love

جہلم: (نمائندہ خصوصی )۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم کے انفارمیشن سیکرٹری چودھری سعید ارشد نے ضلعی صدر حافظ اعجاز جنجوعہ کے خلاف درج کی گئی مبینہ ایف آئی آر کو انتہائی شرمناک، بے بنیاد اور سیاسی بدنیّتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔

ایک بیان جاری کرتے ہوئے جماعت کے سیکرٹری انفارمیشن نے کہا کہ یہ ایف آئی آر حقائق سے یکسر عاری، من گھڑت اور صرف و صرف سیاسی مخالفین کی طرف سے ہمارے قائدِ ضلع کی شاندار مقبولیت اور عوامی خدمات کو داغدار کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ حافظ اعجاز جنجوعہ ایک متحرک، بااصول اور عوام کے دلوں میں بسی ہوئی شخصیت ہیں جن کی پوری سیاسی زندگی قانون اور جمہوری اقدار کے دائرے میں رہی ہے۔

ترجمان نے الزام عائد کیا کہ یہ اقدام ایک منظم مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو بدنام کرنا اور ضلعی سطح پر جماعت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور منظم تنظیم کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور جھوٹے کیسز کا سہارا لینے کی یہ پرانی سیاست عوام نے مسترد کر دی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی دفتر نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے میں تمام ضروری قانونی اقدامات فوری طور پر اٹھائے گی اور عدالت کے ذریعے حافظ اعجاز جنجوعہ کی برأت اور اس سازش کے خلاف انصاف حاصل کیا جائے گا۔ جماعت کے تمام کارکنان اور عہدیداران اپنے ضلعی صدر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی ہر ممکن قانونی و اخلاقی حمایت کو یقینی بنائیں گے۔

بیان کے آخر میں انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس بے بنیاد ایف آئی آر میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ آئندہ کوئی بھی سیاسی مخالف کو نشانہ بنانے کے لیے قانونی اداروں کا ناجائز استعمال کرنے کی جسارت نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل کے حل اور ترقی کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے اپنا عوامی خدمت کا سفر جاری و ساری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں