لاہور ( اردو گلوبل نیوز حکیم رفعت نسیم) یو ای ٹی لاہور کے نیو کیمپس کالا شاہ کاکو کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہد عمران کو بابا گورو نانک یونیورسٹی، ننکانہ صاحب کے وائس چانسلر تعینات۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے ڈاکٹر شاہد عمران کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ یہ تقرری چار سالہ مدت کے لیے فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ ڈاکٹر شاہد عمران ایک ممتاز ماہرِ تعلیم اور منتظم کے طور پر اپنی خدمات کے باعث علمی حلقوں میں نیک نامی رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے امید ظاہر کی کہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران کی قیادت میں بابا گورو نانک یونیورسٹی تعلیمی و تحقیقی میدان میں مزید ترقی کرے گی۔
