لیبیا حکومت اور عوام ایک بہادر اور قابل فوجی سپالار سے محروم ہو گئے۔ایڈیٹر اردو گلوبل نیوز برائے یورپ
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل نیوز کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے طرابلس کیلئے اڑان بھرنے والا طیارہ گر کر تباہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ترکی دارالحکومت انقرہ سے طرابلس کیلئے اڑان بھرنے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا یاد رہے کہ طرابلس کیلئے اڑان بھرنے والے طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد طیارے کا ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ ترکیہ میں طیارہ اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا، طیارے حادثے میں لیبیا کے فوجی سربراہ جنرل محمد علی الحداد جاں بحق ہو گئے یاد رہے کہ طیارے میں لیبیا کے چیف آف اسٹاف سمیت 5 افراد سوار تھے۔ اس موقع پر اردو گلوبل نیوز کے ایڈیٹر برائے یورپ اکرام الدین نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لیبیا حکومت اور عوام کے ساتھ شریک ہیں۔
