حاجی اشفاق احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کا اتحاد و آپس میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار) پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے صدر میاں اسد اقبال بھٹی اور سرپرست اعلی حاجی اشفاق احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کا اتحاد و آپس میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل حل کیے بغیر شعبہ تعلیم میں ترقی ممکن نہیں نجی تعلیمی سیکٹر شعبہ تعلیم کا 60 فیصد بوجھ اٹھائے ہوے ہے تعلیم کی فراہمی سمیت پڑھے لکھے افراد کو باعزت روزگار فراہم کر رہا ہے ملکی معیشت میں نجی شعبہ تعلیم کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں بلا جواز ٹیکسز اور محکمہ جات کی اداروں پر یلغار نہ صرف نجی شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کے لیے اذیت کا سبب ہے بلکہ تعلیم کی فراہمی میں بھی مشکلات و مسائل پیدا کر رہا ہے وہ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن ننکانہ صاحب کے ضلعی عہدیدران و تحصیلوں کے اراکین کے وزیرآباد کے دورہ کے موقع پر ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر قیصر عرفان ننکانہ،کاشف شریف شاہ کوٹ،عبدالغفار انجم سانگلہ،امجد صدیقی ،میجر محمد طارق ،عیسی،جمشید چٹھہ، رانا حبیب الرحمان سانگلہ ہل ،انتظار علی ننکانہ ،محمد اکرم ننکانہ ،قیصر عباس ،ڈاکٹر عزیز الرحمان چوہدری ،محمد فیاض ،محمد شہزاد ،صابر بٹ ،بلال وزیر چیمہ سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے مسائل کے حوالہ پر کافی کام کر رہے ہیں تھوڑے عرصہ میں ہی تعلیمی بورڈز کے چیئرمین منتخب ہونگے ضلعی معاملات سی ای اوز ایجوکیشن کے سپرد ہوں گے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر سے نمائندگان بھی منتخب ہو گے اس سے مسائل کے حل میں کافی مدد ملے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوے قیصر عرفان اور کاشف شریف نے کہا کہ شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کو سہولیات فراہم کی جائیں تو ملکی شرح خواندگی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ معیشت میں بہتری آئے گی پرائیویٹ اسکولز سے جڑے افراد کی حکومت اور حکومتی اداروں کو معاونت کرنا ہو گی تا کہ روشن پاکستان کے لیے راہیں ہموار کی جا سکیں تقریب سے محمد اکرم چوہدری اور رانا حبیب الرحمن نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں