وزیرآباد:(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی ترقی کا دور شروع ہوا ملکی معیشت کو استحکام ملا ،قائدین مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا،اب بھی مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ اس میں کامیاب ہورہی ہے۔ اب بھی میاں شہباز شریف نے پہلے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا پھر پاکستان کی معیشت کو دوبارہ ٹریک پر لائے۔ سب سے بڑی شہباز شریف کی کامیابی ان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے پاکستان نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی۔ یہ کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کا ہے جو ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ بھارت کے خلاف پاکستان کی ایسی جیت ہے جس کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی،ساتھ یہ نسلیں وزیراعظم شہبازشریف کو بھی فخریہ الفاظ میں یاد کرینگی ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے محمد توفیق بٹ نے سماجی شخصیت مظفر بٹ بٹالہ والون کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوے کیا مظفر بٹ بٹالہ کی بیٹی کی شادی ابوبکر نعیم سے گوجرانوالہ میں انجام پائی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے توفیق بٹ نے کہا کہ محترمہ مریم نواز کی جانب سے گوجرانوالہ میٹرو کا تحفہ اہل گوجرانوالہ کے لیے بڑا ترقیاتی پیکج ،چن دا قلعہ فلائی اوور اور الیکٹرو بس سروس کا آغاز مسلم لیگی قیادت کی عوام کے لیے خدمات کا عملی ثبوت ہے شادی کی تقریب میں سابق ضلع ناظم گوجرانوالہ چوہدری محمد فیاض چٹھہ،سابق ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد سماں،سابق تحصیل نائب ناظم میر ماجد علی سالار،سابق یونین کونسل ناظمین چوہدری احمد شاہنواز، خالد منظور چیمہ ،مقدس چیمہ ،عثمان الحق بٹ ، ،سابق کونسلرز افتخار احمد بٹ ،میر ایاز عامر ،خواجہ شعیب سیاسی و سماجی شخصیات فیصل گل بٹ ، ڈاکٹر قاضی غلام مرتضی،محمد مشتاق بٹ ، سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ محمد جمیل ، پروفیسر گوہر الطاف،ڈاکٹر محمد عمر ،صابر حسین بٹ ،سید ضمیر کاظمی،میاں شہباز احمد ،سیف اللہ بٹ ،علی حسن ،ذیشان گوندل ،فاروق زرگر و دیگر بھی شریک ہوے انہوں نے دولہا اور دلہن کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
