لندن عارف چودھری
پاکستانیوں نے اپنی محنت اور لگن سے دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں اپنا اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرنے کے ساتھ زرمبادلہ کی صورت میں اپنے ملک کی معثیت کو سہارا دیا ھوا ہے ایسے ھی گجرات سے تعلق رکھنے والے چودھری ابراہیم گل جو دوبئی میں ایک کاروں کی بڑی کمپنی المتفوق کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور آجکل چھٹیوں میں فیملی کے ساتھ برطانیہ آئے ہوئے ہیں اور لندن میں بھی اپنی کمپنی کی نئ برانچ کھول رہے ہیں آج برطانیہ کے نوجوان بزنس مین نبیل جاوید کی طرف سے عیشائیہ دینے پر چودھری ابراہیم گل نے برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ دوبئی میں کافی عرصہ سے گاڑیوں کا کام کر رھا ھوں اور اب اسکی ایک برانچ برطانیہ میں بھی جلد کھول رہا ھوں ہمیں دیار غیر میں رہ کر بھی اپنے ملک پاکستان سے بہت محبت ہے اگر حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کو کاروبار کرنے پر تحفظ اور سہولیات دے تو ھم پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں – نوجوانوں کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ محنت اور ایمانداری سے کام کیا جائے تو اللہ تعالیٰ ضرور کامیابی دیتا ھے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بھی چھوٹے سرمایہ سے کاروبار شروع کیا تھا لیکن اللہ تعالی کی مہربانی اور میرے والدین کی دعاؤں سے آج دو بڑی کمپنیاں چلا رہا ھوں اور بہت سے پاکستانیوں کو روزگار مہیا کیا ھوا ہے
