پاکستانی قونصلیٹ میں تعینات قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی دعوت پر کنسلٹنٹ سائکا ٹرسٹ ڈاکٹر اقبال نعیم کی قونصلیٹ میں خصوصی ملاقات کی

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
نارتھ ویسٹ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی زہنی صحت بارے تبادلہ خیال کیا گیا – اس موقع پر ڈاکٹر اقبال نعیم نے کہا کہ سب سے پہلے قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کا مجھے اپنے پارلر میں دعوت دینے پر شکر گزار ھوں – آج قونصل جنرل امتیاز گوندل صاحب سے ملاقات بہت مفید رھی – وہ بہت ملنسار پیار کرنے والی شخصیت کے مالک ہیں آج ان سے خصوصی طور پر برطانیہ میں رہنے والے دیگر تارکین وطن کے علاوہ خصوصی طور پر پاکستانی کمیونٹی کو دماغی صحت -نشہ آور رویے اور ADHD کے حالات سے نمٹنے کے لئے چیلنجز کا سامنا ہے – میٹنگ میں کمیونٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک جائزہ اور ممکنہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا – اس بارے قونصلر جنرل کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائ گئ – قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ میں ڈاکٹر اقبال نعیم کو قونصلیٹ آفس آنے پر خوش آمدید کہتا ھوں – مینٹل ہیلتھ اور مینٹل سٹریس بڑا چیلنجز سیبجیکٹ ھے – جس کی ڈیمانڈ ہمیشہ رہی ھے – لیکن آج کل کے ماڈرن وقت پر اسکی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ھوا ہے- ڈاکٹر صاحب سے اسکےُ متعلق تفصیل سے بات ہوئ ہے اور آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں