بانی پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر القاسم انسٹیٹیوٹ اسپیشل بچگان اسلام پورہ جہلم کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی

Spread the love


جہلم:
25 دسمبر، بانی پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر القاسم انسٹیٹیوٹ اسپیشل بچگان اسلام پورہ جہلم کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی ٹی او ٹریفک جہلم خرم فیاض تھے، جنہوں نے قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے 149ویں یومِ پیدائش کے موقع پر اسپیشل بچوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔

اس موقع پر سکول سٹاف اور سکول کونسل کے تمام ممبران بھی موجود تھے۔ تقریب میں قائدِاعظم کی جدوجہدِ آزادی، اصول پسندی اور اقلیتوں و کمزور طبقات کے حقوق کے حوالے سے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ڈی ٹی او ٹریفک خرم فیاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائدِاعظم کے افکار پر عمل کر کے ہی ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے، جبکہ اسپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے اداروں کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں