عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اپنے بڑوں کی طرح خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار) عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اپنے بڑوں کی طرح خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے ہمارے خاندان کی پہچان ہی شرافت و صداقت اور حلقہ کے عوام کی خدمت ہے اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار بیرسٹر عثمان احمد چیمہ نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر سینئر صحافی افتخار احمد بٹ،سید ضمیر کاظمی ،میاں شہباز احمد،رانا خورشید احمد خاں و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میرے والد سابق ایم این اے جسٹس(ر) افتخار احمد چیمہ ،چچا جان سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ اور سابق آئی جی موٹر ویز ذوالفقار احمد چیمہ کی زندگی اور ان کا بے داغ کردار ہماری نمایاں شناخت ہے انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا اور معاشی ترقی کے لیے کردار ادا کیا پنجاب میں وزیر اعلی مریم نواز اور مرکز میں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی حکومت نے موجودہ دور میں انتہائی جانفشانی سے کام کیا ملکی معیشت کا پہیہ رواں ہوا ترقیاتی کاموں کی یلغار سے ثابت ہوا کہ میاں نواز شریف کی تربیت و ان کی راہنمائی میں مرکز اور پنجاب میں کامیابی کے ساتھ خدمات کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے اور ان لوگوں کو ناکامی و مایوسی ہوئی جو ملک کو ڈیفالٹ کر جانے کی باتیں کرتے تھے جبکہ بھارت کے خلاف پاکستان کی حکومت نے نہ صرف جنگ میں عظیم فتح حاصل کی بلکہ سفارتی سطح پر بھی پاکستان کے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں