سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ کاشف محمد علی نے کہا ہے لوکل کونسلات کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا

Spread the love

گلگت( پ ر ) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ کاشف محمد علی نے کہا ہے لوکل کونسلات کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ملازمین کے درینہ مسائل کے حل کیلئے ہر فورم میں ساتھ دونگا ، لوکل کونسلات عوامی مسائل کے حل کیلئے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ، سروسز کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔ لوکل کونسلات کے پاس موجود اثاثہ جات جس میں سرکاری دفاتر ، سلاٹر ہاوسز ، دکانیں و مارکیٹیں شامل ہے انکا تحفظ یقینی بنائیں گے ۔ بہتر کارکردگی دیکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کریں گے ، انہیں سرٹیفیکیٹس کی بجائے اعزازیہ دیں گے ، میونسپل اداروں کی کارکردگی کی بہتری کیلئے خود جائزہ لینے کیلئے دورہ کرونگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز بحیثیت سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی چارج سنبھالنے کے بعد گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے دفتر دورہ کے موقع پر کیا ۔اس سے قبل سیکٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین جی بی ایل سی بی بورڈ آفس پہنچے تو ڈائریکٹر کے قیادت میں جی بی لوکل کونسل بورڈ کے آفیسران نے استقبال کرتے ہوئے انہیں GB لوکل کونسل بورڈ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ چئیرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ کاشف محمدعلی سے ڈائریکٹر GB لوکل کونسل بورڈ خدا آمان کے قیادت میں ایل سی بی کے آفیسران ملاقات کی ۔ بعد ازاں جی بی لوکل کونسل بورڈ سے منسلک لوکل باڈیز کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ علاوہ ازیں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین GB لوکل کونسل بورڈ نے لوکل کونسلات کو عملی طور پر براہ راست عوام کو خدمات فراہم کرنے والے بنیادی ادارے قرار دیا ۔ عوامی خدمات کو یقینی بنانے اور سروسز کی بہتری کیلئے لوکل کونسلات کے آفیسران کو کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ لوکل کونسلات کے میٹ انسپکٹرز ، فوڈ انسپکٹرز اور بلڈنگ انسپکٹرز کی کارکردگی پہ نظر رکھیں گے ، چونکہ انکا کا براہ راست تعلق عوام سے ہوتا ہے اس لئے انکی زمہ دارویوں کو مانیٹر کیا جائٙے گا اسکے ، ساتھ ساتھ انکی پیشہ وارانہ خدمات کو بہتر بنانے کیلئے تمام میونسپل اداوں کے چیف آفیسران کو ہدایات جاری کیں کہ کونسلات کی بہتر کارکردگی کیلئے چیک اینڈ بیلنس قائم رکھیں ، تاکہ بلدیاتی اداروں کی ساکھ کی بہتری میں مدد مل سکے عوام کے تعاون سے صحیح معنوں میں بلدیاتی اداروں کو عوامی فلاحی ادارے بنانے میں مدد مل سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین مایوس نہیں کریں گے ان کا جائز حقوق کو ہر لحاظ سے خیال رکھا جائے گا ۔ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کیلئے بجٹ میں کمی بیشی کے مسئلے کو حل کرلیا جائے گا اور AGPR کے ساتھ معاملات بھی بہتر کریں گے ۔ بلدیاتی اداروں میں نظم و ضبط کا ہر لحاظ سے خیال رکھیں گے ۔ ملازمین کی حاضری 100 فیصد بنائیں گے ۔ چئیرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ کاشف محمد علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے عملی کردار ادا کریں گے ۔ گلگت بلتستان کے لوکل کونسلات کو نچلی سطح سے فلاحی ادارے کے طور پر متعارف کرائیں گے ۔ اس سلسلے میں لوکل کونسلات کے شعبوں کو مضبوط بنانے کیلئے تمام اضلاع کا دورہ کرونگا ۔ بلدیاتی اداروں کو صحیح معنوں میں عوامی فلاحی ادارہ بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ واضح رہے جمعہ کے روز سیکریٹری لوکل گورنمنٹ وچئیرمین جی بی ایل سی بی کا چارج سنبھالنے کے بعد لوکل کونسل بورڈ سیکریٹیریٹ کا پہلا دورہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں