جہلم سمیت پنجاب میں نیو ایئر نائٹ پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے جامع سکیورٹی پلان مکمل کر لیا

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ)جہلم سمیت پنجاب میں نیو ایئر نائٹ پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے جامع سکیورٹی پلان مکمل کر لیا، سخت سکیورٹی پلان تیار کرتے ہوئے خلاف ورزی پر سزاؤں کا اعلان کر دیا گیا، پنجاب پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، ون ویلنگ یا ہوائی فائرنگ کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر دیں تا کہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جاسکے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور تمام فیلڈ فارمیشنز کو مکمل طور پر چوکس رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، نیو ایئر نائٹ پر صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے، جبکہ صرف لاہور میں 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، تعینات کی جانے والی نفری میں 419 انسپکٹرز ، 1 ہزار 267 سب انسپکٹرز ، 2 ہزار 189 اسٹنٹ سب انسپکٹرز ، 1 ہزار 408 ہیڈ کا نسٹیل اور 16 ہزار 977 کا نسٹیبلو شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور سمیت پورے صوبے میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی، پولیس کو ہدایت دی گئی ہے۔ که ملک دشمن عناصر ، مشکوک افراد اور قانون شکنی میں ملوث عناصر پر خصوصی نظر رکھی جائے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں