جہلم (بیورورپورٹ )جہلم
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا برینڈ گھی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔ زرائع کے مطابق اے برینڈ کے تیل اور گھی کی قیمت 550 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 590 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ گھی برینڈ کے تیل کی قیمت 450 روپے سے بڑھ کر 500 روپے فی لٹر، جبکہ گھی کی قیمت 450 روپے سے بڑھا کر 480 روپے فی کلو مقرر کردی ہے۔ دکانداروں کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ 15 سے 20 دن کے دوران ہوا ہے۔ کمپینیوں کے مطابق طلب اور رسد میں فرق بڑھ گیا ہے اور درآمدات کم ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،
جہلم( بیورورپورٹ) جہلم ضلع بھر میں غیر معیاری چاکلیٹس ٹافیاں اور پاپڑ وسیع پیمانے پر فروخت ہو رہے ہیں جنہیں کھانے سے بچوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے ، شہریوں کے مطابق مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے برانڈ ز کے ملتے جلتے ناموں کی پیکنگ کے تحت غیر معیاری اشیاء خوردنی ضلع بھر میں مسلسل فروخت ہو رہی ہیں جن میں بچوں کے کھانے کی اشیاء نمایاں ہیں مارکیٹ میں غیر معیاری ٹافیوں کی بھرمار ہے جن کی فروخت پر منافع معمول سے زیادہ ہونے کے باعث دکاندار ناقص غیر معیاری مضر صحت اشیاء فروخت کو ترجیح دیتے ہیں اسی طرح مختلف ناموں سے غیر معیاری چاکلیٹس بھی فروخت ہو رہی ہیں جبکہ طرح طرح کے رنگوں و خوشنما پیکنگ میں پاپڑ کی مختلف اقسام فروخت کی جارہی ہیں جن کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کو قطعی مد نظر نہیں رکھا جاتاجو کہ معصوم بچوں کے ساتھ سخت زیادتی ہے،
