وزیرآباد(نا مہ نگار) امیدوار برائے صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ا نشاء اللہ وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں گے، وکلاء برادری کو باوقار منزل دلائینگے ہم سب وکلاء ایک برادری ہیں،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی فلاح بہبود کے لئے سب کے ساتھ مل کر ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے،سائلین کو بھی درپیش مسائل کے لئے پوری کوشش کرینگے اور انصاف کی فراہمی کے لئے بھی بھرپور کردار ادا کرینگے،وکلاء برادری کا شکر گزار ہوں جو میرے دست وبازو بنیں ہیں انشاء اللہ10جنوری کا سورج محبتوں کی جیت کی شکل میں طلوع ہوگا نفرتوں کے سورج ڈوب جائینگے ہماری محبتیں روشنی بن کر بار کے ہر ممبر کو کامیابی کی منزل دکھائینگے ہماری جیت محبت کی جیت ہوگی۔
