السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جناب والا
اللّٰہ کریم آپ کو ہمیشہ اپنی پناہ میں اور اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نگاہ میں رکھے اوراپکی سرفرازیوں اور عظمتوں میں ہرلمحہ برکتیں عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
تقویم شمسی ہویا قمری سیکنڈ ،منٹ،گھنٹے،دن،رات ،ہفتے ،۔ مہینے ،سال ہمارے لیے عمل کا محل ہیں انسان کی خواہش اور کوشش تو ہوتی ہے کہ اس کی زندگی نیکی میں گذرے۔ کسی مسلمان کی حق تلفی نہ ہو ،کسی کی دل آزاری نہ ہو ،بندہ اللّٰہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا میں زندگی کا سفر جاری رکھے لیکن چونکہ انسان نفس و شیطان کی زد میں رہتا ہے اس لیے اس سے غلطیاں ہوجاتی ہیں
میں بھی ایک کمزور اور خطاکار انسان ہوں
شمسی تقویم کے اعتبار زندگی کا ایک سال مزید کم ہوگیا ہے اور موت مزید قریب آگئی ہے
میں نے کبھی عمدا یاسھوا آپ کی حق تلفی کی ہو
میرے کسی عمل سے یاکسی بات سے اپ کا دل دکھا ہو
کبھی آپ نے میری طرف سے اپنی تکریم و تعظیم میں کمی محسوس کی ہو
تو
میں دست بستہ آپ سے معافی کا خواستگار ہوں
زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں کس موڑ پہ ختم ہو جائے
دعا کی بھی درخواست کرتا ہوں کہ حیات مستعار کے جو لمحے باقی ہیں ما لک وہ اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت میں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ذرہ خاک
محمد اسلم رضوی چشتی
