وزیراباد (نامہ نگار) علاقہ تھانہ سٹی وزیرآباد قتل کا اشتہاری ملزم یورپ سے گرفتار سی سی ڈی پنجاب کے سپیشل آپریشنز سیل نے یورپ کے ملک بلغاریہ کے سپریم کورٹ سے مقدمہ جیت کر قت ل کے 8 سال سے فرار اشتہاری مجرم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ سی سی ڈی پنجاب کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر سپیشل آپریشنز سیل کے انچارج خالد نواز وریاء کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے تھانہ سٹی وزیرآباد کے مجرم اشتہاری علی رضا ولد معظم جو کہ پولیس کو 9سال سے مطلوب تھا۔ سی سی ڈی پنجاب نے انٹرپول سے مجرم اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے اور بلغاریہ پولیس کے ساتھ رابطہ کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ بعدازاں معاملہ بلغاریہ کی عدالت میں چلا گیا جہاں سی سی ڈی کی ٹیم نے عدالت میں بھرپور موقف پیش کیا اور عدالت نے سی سی ڈی ٹیم کا موقف درست تسلیم کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو ان کے حوالے کر دیا۔ سپیشل آپریشنز سیل کے ذرائع کے مطابق اشتہاری مجرم نے 9 سال قبل اپنی ہمشیرہ کو پسند کی شادی کرنے کے حوالے سے بیان دینے عدالت آتے ہوئے لڑکے کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد وہ فرار ہو گیا تھا سپیشل آپریشنز سیل کے مطابق یورپ کے کسی ملک سے عدالت کے ذریعے ملزم کو پاکستان واپس لانے کا مقدمہ جیتنا اہم اقدام ہے۔
