وزیرآباد(نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیرآباد کے زیرِ اہتمام اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد بچوں میں آدابِ معاشرت (Etiquettes)، مثبت سماجی رویّوں اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینا تھا۔اجلاس میں ماہرینِ تعلیم (Educationists) کو مدعو کیا گیا جن کی مشاورت سے ایک جامع تربیتی ماڈیول تیار کیا جا رہا ہے۔ اس ماڈیول پر اسکولوں کے دوبارہ کھلتے ہی فوری عملدرآمد کیا جائے گا، جس کے تحت طلبہ کی تربیت میں درج ذیل امور پر خصوصی توجہ دی جائے گی:بنیادی اور جدید تدریسی تکنیکس انگلش لینگویج خصوصاً اسپوکن انگلش یونیفارم، نظم و ضبط اور مجموعی کردار سازی۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بچوں کی ہمہ جہت تربیت کے بغیر معیارِ تعلیم کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا، لہٰذا تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اس موقع پر اختر علی خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن وزیرآباد نے تمام متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسرز (DOs) کو واضح اور عملی ہدایات جاری کر دیں تاکہ اس پروگرام پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
