قائد اعظم ڈویژنل پبلک ہائیر سیکنڈری او لیو ل سکول ڈریم گارڈن کیمپس وزیرآباد خطے میں معیاری تعلیم کا بڑا ادارہ بن کر سامنے آئے گا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) قائد اعظم ڈویژنل پبلک ہائیر سیکنڈری او لیو ل سکول ڈریم گارڈن کیمپس وزیرآباد خطے میں معیاری تعلیم کا بڑا ادارہ بن کر سامنے آئے گا، نیا کیمپس گوجرانوالہ ڈویژن کے تعلیمی انفراسٹرکچر میں اہم اضافہ ہے،قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول طلبہ کیلئے بہتر مواقع اور معیاری تعلیم تک آسان رسائی کا ذریعہ ثابت ہوگا، منصوبے کی تکمیل کو سراہااور تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی ذمہ داری نبھانے پر اظہار منوں ڈویلپرزاور مرحوم شیخ نیاز احمد اور انکے خاندان کے مشترکہ مالی،انتظامی اور سماجی تعاون سے پائیہ تکمیل تک پہنچا۔ان خیالات کا اظہار کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدرشیرازی،ایم این اے بلال فاروق تارڑ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک ہائیر سیکنڈری او لیو ل سکول ڈریم گارڈن کیمپس وزیرآباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ڈائریکٹر اظہار منوں خضر ایوب،پرنسپل مس انعم سعید،اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ،عمر اشرف مغل،صدرچیمبر آف کامرس علی ہمایو ں بٹ،سید طاہر اخلاق،شیخ قیصر گل،شیخ عامر ممتاز،شیخ منور گل،اظہر محمود،شیخ مبین گل،سیف اللہ بھٹی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن اختر زمان،صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے،ملک محمد یوسف چاند،سنیئرنائب صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس سعد عرفانی،محمد ساجد،فیصل ستار مغل،محمد صفدرسمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ کیوڈی پی ایس وزیر آباد کو ایک معیاری تعلیمی ادارہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈی پی ایس سکول وزیرآباد کو صوبہ کے معیاری سکولوں میں سے ایک معیاری سکول بنا کر دکھائینگے،،ہماری پوری کوشش ہوگی کہ طلباء کی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے کی تمام ایکٹویٹیزکی سہولیات ڈی پی ایس سکول کو مہیا کی جارہی ہیں تاکہ مستقبل کے معماروں کی فکری اور نظریاتی تربیت کی جاسکی اور وہ ملک وقوم کے لئے ایک بہتر اثاثہ بن سکیں،جدید تعلیم کا فروغ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ڈویژنل پبلک ہائیر سیکنڈری او لیو ل سکول ڈریم گارڈن کیمپس وزیرآباد سکول بلاک 37000اسکوائرفٹ رقبہ پر مشتمل ہے جس میں فیکلٹی اور طلبہ کے لئے 46جدی کشادہ اور معیاری کلاس رومز کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو کہ مکمل طور پر آپریشنل ہے اور سکول انتظامیہ کو اڑھائی سال میں اظہار منوں ڈویلپرزاور مرحوم شیخ نیاز احمد اور انکے خاندان کے مشترکہ مالی،انتظامی اور سماجی تعاون سے مکمل ہوا جس کی مجمو عی لاگت ساڑھے بائیس کروڑروپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں