برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی سیاست حکومت اور کاروبار سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں تیزی سے ترقی کررہے ہیں

Spread the love



برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی سیاست حکومت اور کاروبار سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں تیزی سے ترقی کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہا ر مقررین نے یہاں والسل میں پاکستانی نثراد برطانوی کاروباری شخصیت نوید انجم کی زیر نگرانی چلنے والے ٹیک وے ریسٹورینٹ کی باقاعدہ افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہا ر خیال کرتے ہوئے کیا ۔ اس اہم تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ نامور کشمیری صوفی سنگر لالہ عبد القدیر نے خوبصورت انداز میں صوفیانہ و عارفانہ کلام پیش کیا۔ اس موقع پر والسل اور گردونواح سے مقتدر سیاسی سماجی مذہبی و کاروباری شخصیا ت سمیت کونسلر آفتاب نواز، کونسلر خضر حسین، راجہ عبد القیوم، راجہ زاہد نواز اور دیگر نے مالکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان نامساعد حالات میں کمیونٹی کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے ۔ ان کا مزیدکہا تھا کہ کاروبار ی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بے گھر اور ضرورت مند افراد کی امداد بھی خوش آئند ہے ۔ تقریب کے اختتام پر نامور عالم دین مولانا راشد رضوی نے کاروبار کی ترقی و کامیابی اور کمیونٹی کے باہمی اتفاق و اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی ۔نوید انجم نے دور و نذدیک سے آئے ہو ئے معزز مہمانوں کا صیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریا ت پاکستان پریس کلب برطانیہ ایس ایم عرفان طاہر ، صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈ ز راجہ ناصر محمود، سیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈز معین احمد، سید عابد کاظمی اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں