بدنیتی سے بوگس چیک جاری کرنے پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

Spread the love

وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف)بدنیتی سے بوگس چیک جاری کرنے پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سوہدرہ کے رہائشی صباحت انجم مسیح نے نواحی گاؤں چوبرجی چندا سنگھ کے رہائشی تعلقدار شمس دین سے بتیس لاکھ سولہ ہزار روپے کچھ عرصہ کے لئے ادھار لئے مگر بعد ازاں قرض واپسی کے لئے لیے ولعل سے کام لینے لگا۔ شمس دین کے اصرار پر صباحت انجم نے گواہان کی موجودگی میں شمس دین کو مذکورہ مالیت کا چیک دے دیا جو مقررہ تاریخ پر کیش نہ ہو سکا اور بنک نے رقم کی عدم موجودگی کی بناء پر میمو لگا کر چیک واپس کر دیا۔ جس پر شمس دین تھانہ سوہدرہ کو داد رسی کے لئے درخواست دے دی جس پر پولیس نے ملزم صباحت انجم کے خلاف زیر دفعہ F489 مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں