جدوجہد میں رکاوٹ ڈالنے والے انتشار پسند عناصر کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا ؛ تمام قائدین کا مشترکہ عزم ؛
گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) گلوبل یونین آف جرنلسٹس گوجرانوالہ کے صدر اطہر سلطان مغل اور جنرل سیکرٹری مدثر عظیم انصاری نے گزشتہ رات میاں عدیل ارشد کی خصوصی دعوت پہ ان کے ریسٹورنٹ کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی ۔ اس موقع پہ صحافی برادری کی کثیر تعداد وہاں پہ موجود تھی جن میں گلوبل یونین آف جرنلسٹس کے انفارمیشن سیکرٹری راشد خان ترین ، سپورٹس کوآرڈینیٹر عدنان شہزاد بھٹی ، چیئرمین ایڈوائزری کونسل میاں محمد رفیق مہر ، حاجی محمد عمران مہر ، فریڈم یونین آف جرنلسٹ کے بانی چیئرمین طاہر قیوم قادری ، انفارمیشن سیکرٹری مہر ظہیر عباس ، محمد احمد بٹ ، فنانس سیکرٹری رانا محمد اعظم ، پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عاطف چاند بٹ ، رانا تبسم حنیف سمیت دیگر تنظیموں کے رہنما اور کارکنان سے گفتگو میں دونوں قائدین نے گوجرانوالہ پریس کلب کے الیکشن کے حوالے سے اپنی ترجیحات پہ مفصل تبادلہ خیال کیا ۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس گفتگو میں تمام رہنماوں نے حقیقی ورکر صحافیوں کے جائزحقوق کے حصول کیلئے مشترکہ جدوجہد پہ اتفاق کیا ۔ قائدین کا مزید کہنا تھا کہ ہم خلوص نیت اور دیانتداری سے اپنے اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے صحافتی حقوق کے حصول کیلئے طویل جدوجہد کرنے پہ متفق اور متحد ہیں ۔ قائدین نے اس عزم کا اظہار بھی کیا اس جدوجہد میں رکاوٹ ڈالنے والے انتشار پسند اور منافق عناصر کا ڈٹ کر بائیکاٹ کیا جائے گا ۔
