حضرت امام علی علیہ اسلام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ اوردنیاوآخرت میں نجات کاذریعہ ہیں،

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) حضرت امام علی علیہ اسلام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ اوردنیاوآخرت میں نجات کاذریعہ ہیں، اہل بیت سے محبت مسلمان کے ایمان کی دلیل ہے، حضرت محمد مصطفی ؐ نے مولا علی المرتضیٰ ؓ،سیدہ فاطمہ ؓ،حضرت امام حسن ؓ،حضرت امام حسین ؓ کواہل بیت کہا ہے، حضرت علی ؓ سے محبت اہل ایمان کی علامت ہے، ابو طالب نے آپ ؓ کا نام علی رکھا،آپ ؓ کی کنیت ابو الحسن،ابوتراب ہے جبکہ القاب اسد اللہ،حیدر اور المرتضیٰ ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے یوم حضرت امام علی علیہ اسلام کے موقع پر انچارج شکایات سیل علی کلیارکے ڈیرہ پر،امام بارگاہ حسینیہ الزاہرہ رضی اللہ عنہ میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عنصر محمود سندھو،علی کلیار،عدنان شکر گورائیہ ایڈووکیٹ،سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب امیر علی شاہ،عقیدت محسن شاہ،عمران خان،گل خان،علی شاہ،عمران اکرم ٹھکراء ایڈووکیٹ،سلمان مغل ایڈووکیٹ،عارف حسین شاہ،چوہدری عبد الوحید وریاہ،مرزا ظہیر انجم بیگ ایڈووکیٹ،افتخار مسعود بٹر،سلمان بٹر ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں سب سے پہلے حضرت علی علیہ اسلام نے اسلام قبول کیا،حضرت علی علیہ اسلام نے تقریباً چار سال نو ماہ تک خلافت کے امور سرانجام دیئے حضرت علیہ اسلام کو نماز فجر کے لئے جاتے ہوئے ملعون دشمن نے آپ ؓ کے سرپر وار کرکے زخمی کردیا حملے کے کاری وار سے آپ ؓ جانبر نہ ہوسکے اور 21رمضان المبارک کو شہادت کا جام نوش کرگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں