ضلعی امیر چوہدری ناصر محمود کلیر نے کہا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ مسترد کرتے ہیں

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب محمد اویس گھمن اور ضلعی امیر چوہدری ناصر محمود کلیر نے کہا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ مسترد کرتے ہیں اس کے خلاف 15 جنوری کو عوامی ریفرنڈم کروائیں گے وہ ضلعی ذمہ داران جماعت اسلامی کے جائزہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کالے قانون کی مانند ہے جو بجائے اختیارات نچلی سطح پر پہنچانے الٹا بلدیاتی اداروں کو مفلوج کرنے کی ایک کوشش ہے جسے نہ صرف عوام کی عدالت بلکہ اعلی عدلیہ میں بھی چیلنج کریں گے ریفرنڈم کے نتائج کے بعد پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ بھی کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کے بعد یونین کونسلز سطح پر انسانی منڈیاں لگانا چاہتے ہیں جمہوریت کو کمزور کرنے والے عناصر کو ناکامی ہو گی اب ہم جمہوری عوامل کو کمزور کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے نوکر شاہی بادشاہت اور ملکہ و ملوکیت کا سسٹم نہیں چلے گا جماعت اسلامی بھرپور مزاحمت کرے گی ان کا کہنا تھا کہ 15 جنوری کے ریفرنڈم کے لیے ضلعی ،یونین کونسل و صوبائی حلقہ جات کے ذمہ داران الیکشن کمیشن ہوں گے بڑے شہروں میں ریفرنڈم کیمپس سے آغاز ہو گا اور ضلع جات میں 15 جنوری کو زون میں ریفرنڈم کے طے شدہ مقامات،دیہی علاقہ جات ،قصبوں اور مارکیٹس وغیرہ میں جوش وخروش سے آغاز کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ضلع وزیرآباد میں ایک لاکھ دس ہزار افراد سے روابط کر کے ووٹ کاسٹ کروائیں گے اسی سلسلہ میں آج کا جائزہ اجلاس رکھا گیا تھا اور ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ ریفرنڈم 4 روز پر مشتمل ہو گا اس سلسلہ میں رانا ارشد کو ضلعی صدر اور صابر حسین بٹ کو ضلع سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں