وزیرآباد(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما چوہدری زبیر گوندل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانی لانے کے لئے دوررس اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی مسلسل محنت سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور اب ملک معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پنجاب میں وزیر اعلی مریم نواز کے اقدامات کی تعریف ہر شہری کی زبان پر ہے انہوں نے اپنے چچا اور والد کے دور وزرائے اعلی کے ریکارڈ توڑ دیئے اور ایسے عوامی اقدامات و ترقیاتی پیکج پنجاب کے تمام اضلاع میں متعارف کروائے جن کی مثال نہیں ملتی مسلم لیگی قائدین کی پاکستانی عوام کے لیے خدمات اور ہر لیگی دور حکومت اپنی کارکردگی و معاشی ترقی کا گواہ ہے جسے پاکستان کے عوام کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے ۔
