مسلم لیگی حکومت عوامی حقوق کی ترجمان ہے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) مسلم لیگی حکومت عوامی حقوق کی ترجمان ہے۔سال 2025میں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی و صوبائی حکومت نے ملکی معیشت کیلئے بے شمار خدمات سرانجام دیں جس سے پاکستان کی معیشت سٹاک مارکیٹ سمیت دیگر امور میں بہتری آئی جبکہ پاکستان نے دفاعی لحاظ میں بھی بھارت کو شکست دے کر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ان خیالات کا اظہار ایم این اے چوہدری بلال فاروق تارڑ نے دھونکل موڑ پر دھونکل موڑ سے یونین کونسل آفس دھونکل تک سڑک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت کا ہمیشہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ جب بھی زمام اقتدار سنبھالا تو عوامی فلاح کے منصوبے اور سڑکوں کے جال بچھائے تقریب سے خطاب کرتے ہوے ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ نے کہا کہ پنجاب میں محترمہ مریم نواز کی قیادت میں ہماری حکومت نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے بلکہ گورننس میں بھی آج پنجاب دوسرے صوبوں سے ممتاز ہے چوہدری سلمان نوازش جوندہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سڑک کی تعمیر علاقہ مکینوں کا دیرینہ مسئلہ تھا جسے حل کروانے پر مقامی قائدین چوہدری بلال فاروق تارڑ ایم این اے اور ایم پی اے وقار چیمہ کے مشکور ہیں تقریب سے میڈم فرح دیبا گوندل،محمد نعیم بٹ،سید عرفان شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا اور دھونکل موڑ سے یونین کونسل کے آفس تک سڑک کی مرمت و تعمیر کے لیے 92 لاکھ سے زائد رقم مختص کر کے کام کا آغاز کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں