وزیرآباد (نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی کارکردگی کو مذید موثر کیا جا رہا ہے شہری ہر صورت قانون پر عملدرآمد کریں وسیم اختر ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ کی سالانہ رپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ریجن کی سال 2025 کی شاندار کارکردگی مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف 7097 مقدمات درج کروائےگئے
سال 2025 میں ریجن بھر میں پی ایچ پی نے ای پولیس ایپ کے ذریعے 3374539 افراد کو چیک کیا۔ دوران چیکنگ 485 اشتہاری مجرمان اور 403 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیاپی ایچ پی نے سال 2025 میں ای پولیس ایپ کے ذریعے 4359587 گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔ دوران چیکنگ 82 چوری شدہ کاریں اور 1624 چوری شدہ موٹر سائیکل اور 51 دیگر گاڑیاں برآمد کیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 584934 گاڑیوں کے چالان بھی کیے گئے دورانِ سفر مشکلات کے شکار 53156 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی110 گمشدہ بچوں کو انکے والدین سے ملوایا گیامختلف حادثات میں مضروب ہونیوا لے 248 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی سال 2025 میں پی ایچ پی نے ہائی ویز پر ناجائز اسلحہ ہولڈرز سے 15جدید کلاشنکوفیں 39 جدید رائفلز 182 پسٹل سینکٹروں گولیاں برامد کیں۔منشیات سپلائر سے
45 کلو گرام چرس اور 800 لیٹر شراب برآمد کر کے قانونی کاروائی کی گئی۔
اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف 555مقدمات درج کروائے گئےمسافر گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والوں کے خلاف 1598 مقدمات درج کروائےایس پی وسیم اختر نے مذید کہا شاہرات پر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور سہولت کیلئے جذبہ خدمت کے تحت فرائض ادا کئے جائیں عوام کے جان و مال کا تحفظ اور بے لوث خدمت پی ایچ پی کا نصب العین ہے پٹرولنگ پولیس کے جوان عوامی خدمت کا وطیرہ بنائیں اور شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں
