داماد رسول ؐ خلیفہ رسل ؐ حضرت علی المرتضیٰ ؓ دانش کا خزینہ تھے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) داماد رسول ؐ خلیفہ رسل ؐ حضرت علی المرتضیٰ ؓ دانش کا خزینہ تھے غیر مسلموں کے ہر سوال کا جواب دیکر آنیوالی نسلوں کے لئے بھی راہنمائی فرمائی 13رجب المبارک انکی پیدائش کا دن مسلمانوں کے لئے خوشی ومسرت کا دن ہے،حضرت علی المرتضیٰ ؓ کو نبی کریم ؐ نے علم کا دروازہ فرمایا آپ ؓ کے اقوال مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما امتیاز اظہر باگڑی نے امام بارگاہ مہاجرین،امام بارگاہ قصر زینب رضی اللہ عنہ میں یوم حضرت علی المرتضیٰ علیہ اسلام کی ولادت کاکیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارسلان انور بلوچ،سید رضا علی رضوی،ذوالفقار علی شاہ آف فرانس،محمد عمران سنی کمبوہ،حفیظ خلجی،عارف حسین شاہ،قمر جعفری،باباقیصر،علی حسن،سید خطیب،ذوالفقار قریشی،خضر عباس،انورحبیب،قاضی شہزاد ودیگر بھی موجودتھے۔۔انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؓ کو جنت کی خواتین کی سردار کا خاوند اور جنت کے نوجوانوں کے سردارکے والد ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے یہ رب کریم کا فضل وکرم تھا کہ حضرت علی المرتضیٰ ؓ اہل بیہت رسول ؐ کے خانوادہ سے تعلق کی بناء پر مسلمانوں کے امام اور رہبر بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں