تیز رفتار کار کی ٹکر دو موٹر سائیکل سوار افراد حادثہ کا شکار ایک سوار کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) تیز رفتار کار کی ٹکر دو موٹر سائیکل سوار افراد حادثہ کا شکار ایک سوار کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں سول ہسپتال وزیرآباد منتقل حادثہ چیمہ کالونی یوٹرن سیالکوٹ روڈ کے قریب پیش آیا ۔وزیرآباد کے علاقہ ونجووالی کے رہائشی شیخ ریاست علی اور ملک مجید نامی شہری موٹر سائیکل پر سوار ہو کر وزیرآباد شہر جا رہے تھے کہ ضیائے مدینہ سی این جی پٹرول پمپ سیالکوٹ روڈ چیمہ کالونی کے قریب تیز رفتار کار سے ٹکرا گئے حادثہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ مجید نامی شہری کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں جنہیں سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں