
وزیرآباد(نا مہ نگار) سوہدرہ لنک روڈ پر سیوریج کا نالہ بنانا کی آڑ میں گھر کے باہر سے مٹی اکھاڑ کر ٹھیکیدار نے پرائیویٹ لوگوں کے پلاٹوں میں ڈال کر مبینہ طور پرلاکھوں روپے بٹور لئے،نالہ کی کھدائی سوہدرہ لنک روڈ سے شروع ہونا تھی مگر ٹھیکیدار نے دانستہ طور پر چیئرمین سوہدرہ پریس کلب حاجی نجیب اللہ ملک کی رہائشگاہ کو نشانے پر رکھااور اسکی اکھار پچھاڑ کرکے لاکھوں روپے کا نقصان کردیا جس پر علاقہ بھر کے صحافیوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ سے مطالباہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ تھیکیدار کی کرپشن کا فوری نوٹس لیکر سنیئر صحافی کو انصاف فراہم کریں اور تھیکیدار کو بلیک لسٹ کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
