سال 2014ء میں پشاور کے سانحہ میں 155 لوگوں کی جانیں گی تھیں۔
وہیں 2007ء میں سانحہِ کارساز 180 کے قریب لوگ اللہ کو پیارے ہوئے۔
اگر ان دونوں سانحات کو ملایا جائے۔
تو 335 جانیں گی تھیں۔
مگر جنوری 2014ء کو ہی اتنی ہی تعداد میں سکول اسمبلی ہورہی تھی۔
ہنگو کے اس پرائمری سکول میں دو بچوں کی ڈیوٹی دروازے پہ لگی تھی۔
جیسے عام سکولوں میں پراکٹرز وغیرہ دیرسے آنے والوں کو الگ کرتے۔
یا پھر کسی کے والدین یا دیگر سٹاف آئے تو انہیں چیک کرتے ہیں۔
اسی دوران اک سکول یونیفارم میں اک نوجوان آیا۔
جس پہ پراکٹرز نے روکا تو وہ کہنے لگا:
“میں اس سکول میں نیا آیا ہوں۔”
مگر پراکٹرز نے بتایا کہ ہم آپ کو پہلی دفعہ دیکھ رہے ہیں۔
جس پہ اس نووارد نے بتایا کہ اس نے ایڈمشن کے لیے بات کی ہے۔
مگر پراکٹرزنے سمجھداری سےروکا:
“آج کل تو ایڈمشن بھی نہیں چل رہے ہیں پھر کیسا داخلہ؟”
دوسرا بہانہ بھی خالی گیا تو اس نوجوان نے بتایا:
“میں نے پرنسپل سے بات کی ہوئی ہے۔”
اس پہ انہوں نے کہا کہ ہم پرنسپل سے پتہ کرواتے ہیں۔
مگر وہ رکا نہیں اور پیچھے سے آنے لگے ۔
جس پہ پراکٹر نے پیھچے مڑ کر جیسے ہی روکا تو جیکٹ کا شک ہوگیا۔
ہاں وہ سکول بوائے کے روپ میں 350 طلباء کو اڑانے آیا تھا۔
اس مشکل اور نازک ترین سچوئیشن میں سڑک سے نویں جماعت کا اعتزاز بھی آگیا۔
گائوں میں یہ لڑکا کچھ عادات کی وجہ سے مشہور تھا:
1): کھانے کا بہت شوقین تھا جس پہ گھر میں ہنسی مزاح بھی ہوتی۔
2): کلاس میں بمشکل پاس ہوتا تھا اور قدرے نالائق تھا۔
3): گائوں میں ہر ایک کے ساتھ گپ شپ کرنے والا خوش مزاج تھا۔
4): افواج پاکستان میں جانے کا شوقین تھا مگر وزن کافی زیادہ تھا۔
ایسی ملی جلی عادت میں سے زندگی نے اس سے ایسا کام لیا۔
کہ وہ کلاس ٹاپرز، فٹ سٹوڈنٹس سب سے آگے نکل گیا۔
سڑک سے سکول میں آتے ہی اسے موقع کی نزاکت کا آئیڈیا ہوگیا تھا۔
اس کی مومنٹ ہی تھی۔
جس نے حملہ کرنے والے کو آگے بڑھنے سے روکا۔
سب سے پہلے اعتزاز نے اپنی چادر دور پھینکی۔
پھر بھاگتے بھاگتے اپنا بستہ بھی دور اچھال دیا۔
اسی اثناء میں خود— کو اندازہ ہوگیا کہ یہ بچہ آگے نہیں جانے دینا۔
جیسے ہی اعتزاز قریب پہنچا اس نے خود کو اڑا دیا۔
یوں اک عام سا فربہ و نالائق طالبعلم سب سے بازی لے گیا۔
اس نے اپنی جان وار کر 350 سے زائد بچوں کی جان بچا لی۔
اسے مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ دفنایا گیا۔
موہ ملک بھر کا فخر بن کر ابھر ا۔
آج بھی ایک روشن ستارے ک طرح یاد کیا جاتا ہے۔
آپ کو اپنا شاندار پاکستان ہیرو اعتزاز حسن کیسا لگا؟
کیا ہم اسے اچھے سے سیلی بریٹ کرتے ہیں یا
بہت ساروں کو 9ویں کلاس کے بچے کا علم ہی نہیں ہے؟
شکریہ
بلال مخٹار
آسٹریلیا
