*جہلم۔(محمد نوید راجہ )جہلم تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او کا رویہ متنازع، شہریوں میں شدید تشویش مرکزی سنی علماء کونسل کے قانونی معاون سے فون پر بدتمیزی، غیر قانونی مقدمات کی دھمکیوں کا الزام۔۔ڈی پی او جہلم کو درخواست دائر۔۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او کا شہریوں کے ساتھ رویہ ایک بار پھر متنازع ہونےکے سبب شہری سراپاء احتجاج تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مرکزی علماء کونسل جہلم نے قانونی معاون سید خلیل حسین کاظمی کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن راجہ نوید نے فون کر کے میرے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ اپنایا اور غیر شائستہ زبان کا استعمال کیا اور حکم امتناعی کے باوجود متنازع پلاٹ پر دیوار تعمیر کروائی اور فون کر کے میرے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ غیر قانونی مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں بھی دیں، سید خلیل کاظمی نے گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او کا لہجہ نہایت سخت اور نامناسب تھا، جس پر علماء کونسل کے عہدیداروں اور شہری حلقوں میں شدید تشویش اورغم و غصہ پایا جاتا ہے۔متاثرہ فریق کا کہنا ہے کہ پولیس افسر نے اختیارات سے تجاوز کیا قانون کے بجائے دباؤ اور دھمکیوں کی زبان استعمال کی اور سخت الفاظ میں توہین کی گئ۔سید خلیل کاظمی نے ڈی پی او جہلم کو درخواست میں مطالبہ کیا ہے معاملے کا نوٹس لے کر، شفاف انکوائری کرائی جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ایس ایچ او کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔دوسری جانب ایس ایچ او راجہ نوید کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کروایا اور نہ ہی غیر شائستہ گفتگو کی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
