دنیا بھر کی طرح ہمارے نوجوانوں کو بھی ڈیجیٹلائزڈ ہونا پڑے گا

Spread the love

وزیر آباد:(نامہ نگار )انجینئر حامد گلزار CEOعرب ٹیک، ڈ اکٹر حافظ مبشر پراجیکٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف لاہور اور ملک خالد محمود نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح ہمارے نوجوانوں کو بھی ڈیجیٹلائزڈ ہونا پڑے گا انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنا کر طلباء نہ صرف اپنا اور اپنے والدین کا سپورٹر بن سکتے ہیں بلکہ ملک کے لئے نیک نامی کا باعث بن سکتے ہیں دنیا بھر میں طلباء اس شعبے کو اپنا کر نئی ایجادات کر کے ایکسپورٹ کے زریعے اپنے ممالک کے لئے کثیر زر مبادلہ بھی لا رہے ہیں ہمارے طلباء میں بھی اتنی اہلیت ہے کہ وہ آگے بڑھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی علاقہ جوڑا سیان میں شوکت اسلام سکول کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ،ملک شفاقت علی پنجاب پولیس تھانہ احمد نگررانا طارق عزیز پاکستان ائیر فور س اور محمد شہباز سپیئرئر کالج وزیرا باد نے بھی خطاب کیا تقریب میں نمایاں پوجیشن کے حامل طلبہ میں شیلڈز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں ادارہ کے کے لئے اعلیٰ کارکردگی پر ز محمد توقیر، اسد علی ،عروج طاہر ار مس شہر بانو کو بیسٹ ٹیچرز کے ایوارڈ بھی دیئے گئے قبل ازیں طلباء نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں