وزیرآباد:(نامہ نگار) ترقیاتی کاموں کے نام پر ماضی قریب میں بننے والے کئی ایک محلے گلیاں اور سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑ جاری جبکہ مسلم روڈ وزیرآباد سالہا سال سے تعمیر ومرمت کا منتظر لوکل نمائندگان سمیت صوبائی و مرکزی ایوان کے نمائندگان نے بھی علاقہ سے مسلسل چشم پوشی کر رکھی ہے مسلم روڈ اور اس سے ملحق پیر میٹھا روڈ ،لیاقت روڈ ،شیش محل و کئی ایک محلے گلیاں عرصہ دراز سے کھنڈرات و آسیب زدہ علاقہ جات کی مانند دکھائی دیتی ہیں گلیاں محلے مرمت و تعمیر نو کی منتظر ہیں علاقہ مکینوں عبدالقدیر وڑائچ،ایوب چوہان ،کاشف مغل ،محمد شاہد و دیگر نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم روڈ سے ملحق گلیوں نالیوں کی تعمیر و مرمت کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں علاقہ مکین برسات ہو یا عام ایام نکاسی آب کی ابتر صورتحال ،سڑکوں کے کھڈوں اور ٹوٹی گلیوں سے سخت پریشان ہیں گندگی نے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تعمیر نو اور مرمت کے لیے فنڈز کا اجراء کیا جائے اور علاقہ میں صفائی و ستھرائی کے حوالہ سے متعلقہ محکمہ جات کو پابند کیا جائے کہ علاقہ کی صفائی و ستھرائی پر توجہ مرکوز کریں ۔
