ابلاغ عامہ میں اخبار کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار) ابلاغ عامہ میں اخبار کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اخبار موثر اطلاعات اور مصدقہ خبروں کا مفید ترین ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و چیئرمین علی پور چٹھہ پریس کلب سید مستجاب حسین زیدی نے روزنامہ پاکستان کی سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹنتے ہوے کیا اس موقع پر افتخار احمد بٹ صدر بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد ،سیف اللہ بٹ ، صابر حسین بٹ ،سید ضمیر کاظمی ،سید مظفر زیدی ،میاں شہباز احمد ،رانا شبیر حسین ،فیصل رضا و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ خبار کی اہمیت افادیت و ضرورت ہمیشہ رہے گی سوشل میڈیا یا ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت اپنی جگہ لیکن مصدقہ و باوثوق ذرائع سے منظر عام پر آنے والی خبروں کا سب سے موثر ذریعہ اخبارات یا ٹی وی چینلز ہیں جن پر چیک اینڈ بیلنس اور ذمہ داری کا ایک سسٹم موجود ہے انہوں نے کہا صحافت اور اخبار کی اہمیت اس لیے ہے کہ یہ عوام کو باخبر رکھتے ہیں، سماجی شعور بیدار کرتے ہیں، حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کام کرتے ہیں، اور معاشرے کی برائیوں کو بے نقاب کر کے اسے مثبت سمت پر گامزن کرنے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ یہ تعلیم، تفریح اور سیاسی شعور بڑھانے کا بھی اہم ذریعہ ہیں، جس سے لوگوں کی سوچ میں مثبت تبدیلی اور بہتر فیصلے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں