سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر کا لنڈا بازار خاصہ گرم ہو گیا

Spread the love

جہلم( محمد نوید راجہ) جہلم
موسم سرما کے عروج پر پہنچنے کیساتھ ہی شہریوں نے سستے کپڑوں کی خریداری کیلئے اندرون شہر لنڈا با زاروں کا رخ کر لیا۔ کپڑوں اور جوتوں کے سٹالز پر خواتین کا رش بڑھ گیا لنڈے میں بھی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے لنڈا بازار میں عوام کارش بڑھ گیا مہنگائی کے ستائے عوام سستے کپڑوں اور سستے جوتوں کی خریداری کیلئے اب ٹھیلوں کا رُخ کرنے لگے خریداری کیلئے آئی خواتین کا کہنا تھا کہ مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ ہم نئے کپڑے یاجوتے تو خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ابھی تو سردی نے کروٹ لی ہے لیکن پھر بھی لنڈے میں پہلے جو چیز ایک سو یا پچا س روپے میں ستیاب تھی وہ اب 500 سے کم نہیں مل رہی اور بعض صاف پیس کے تو یہ دو، دو ہزار روپے مانگ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے تو سفید پوش لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا تھا کہ ایک تو اس مرتبہ پہلے ہی کنٹینر رز کے تین گناہ دام ادا کئے ہیں پیسے کہاں ۔۔ پورے کریں گے۔ گاہک تو بس بحث کرتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ فری میں ہی کپڑے مل جائیں لیکن دن بدن حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں کہ اب سیکنڈ ہینڈ اشیاء کی خریداری ہمارے بس کی بات بھی نہیں رہی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں