جہلم اندرون شہر و گردونواح میں مرغیوں کے فضلے سے بھری گاڑیاں شہریوں کیلئے وبال جان

Spread the love

جہلم( محمد نوید راجہ) جہلم اندرون شہر و گردونواح میں مرغیوں کے فضلے سے بھری گاڑیاں شہریوں کیلئے وبال جان کھلے ڈرم، بغیر کور گاڑیوں سے اٹھتی شدید بد بو سے شہریوں کا سانس لینا محال، ماحول آلودہ: شہر کی اہم اور پر ہجوم سڑکوں پر مرغیوں کے فضلے سے بھری گاڑیوں کی غیر محفوظ آمد و رفت نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔شام کے اوقات میں خصوصاً کھلے ڈرم اور ڈھانپنے کے بغیر چلنے والی ان گاڑیوں سے اٹھنے والی شدید بدبونے ماحول کو بری طرح الود کر رکھا ہے۔ شہریوں کے مطابق یہ نا گوار بد بو طویل دورانیے تک فضا میں اپنا اثررکھتی ہے جس کے باعث کھانسی ، سانس کی تکالیف اور الرجی کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ماحولیات کی جانب سے کارروائیاں نہ ہونے کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ شہریوں کے مطابق فضلہ بردار گاڑیاں روزانہ شہر کی اہم سڑکوں ، گلیوں اور بازاروں سے گزرتی ہیں جس سے نہ صرف فضا آلودہ ہوجاتی ہے بلکہ صحت عامہ کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیںشہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے ، فضلہ اٹھانے والی گاڑیوں کے نظام کو محفوظ اور منتظم بنایا جائےتاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں