تاریخی سیاحتی مقام کھیوڑہ سے چوآسیدنشاہ پہاڑی ایریا میں نئی تعمیر ہونے والی کنکریٹ روڈ افتتاح کے چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Spread the love

جہلم (محمد نوید راجہ) جہلم کے تاریخی سیاحتی مقام کھیوڑہ سے چوآسیدنشاہ پہاڑی ایریا میں نئی تعمیر ہونے والی کنکریٹ روڈ افتتاح کے چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہوگئی ۔ اڑھائی کلومیٹر طویل اس سڑک پر 126.550 ملین روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی تھی، لیکن جگہ جگہ دراڑیں پڑنے اور کناروں پر شولڈر کا کام نامکمل چھوڑ کر ٹھیکیدار کے غائب ہوجانے سے قومی خزانے کے ضیاع پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں مقامی عوامی و سماجی حلقوں کے مطابق سرک کے کئی حصوں پر کنکریٹ زمین بوس ہو چکی ہے جبکہ مختلف مقامات پر دراڑیں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت مرمتی اقدامات نہ کیے گئے تو یہ پوری سڑک چند ماہ میں مکمل طور پر تباہ ہوجائے گی علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیکیدار اور محکمہ ہائی وے کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عوام کا مؤقف ہے کہ شولڈر ادھورا چھوڑنا، کنکریٹ میں جلدی کریکس آنا اور ناقص میٹریل کا استعمال واضح طور پر غفلت اوربدانتظامی کو ظاہر کرتا ہے، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کا تکنیکی آڈٹ کروایا جائے، ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے اور ادھورا چھوڑا گیا کام فوری مکمل کرایا جائے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں