وزیرآباد(نامہ نگار) پولیس تھانہ صدر کی کاروائی دو منشیات فروش منشیات منتقل کرتے گرفتار 4 کلوگرام سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج کر کے ملزمان کو جوڈیشل کر دیا گیا ۔وزیرآباد کے علاقہ چشتی چوک کے قریب تھانہ صدر کے اے ایس آئی اسد اللہ چیمہ اور ان کی ٹیم نے مشکوک جان کر ایک راہ گیر کو روکا اور تلاشی لی تو ملزم کے ہاتھ میں موجود شاپنگ بیگ سے 1960 گرام چرس برآمد ہوئی ملزم کا نام لیاقت خان سکنہ محلہ جلالپورہ وزیرآباد معلوم ہوا ملزم کے خلاف انسداد منشیات کی دفعہ 9c کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا دوسرے واقعہ میں ڈھونیکے پل کے قریب معمول کے گشت پر مامور پولیس تھانہ صدر کی ٹیم اے ایس آئی اسد اللہ چیمہ ، ہمراہ کانسٹیبلان جنید احمد ،نعمان تنویر نے احمد نگر روڈ کی جانب سے آتے ہوے ایک شہری کو پولیس ٹیم سامنے دیکھتے ہوے مڑتے اور رفو چکر ہوتے دیکھا تو مشکوک جان کر اس کی تلاشی لی ملزم کے قبضہ میں لیے مومی شاپر سے 2260 گرام چرس برآمد ہوئی جس میں سے سیمپل 113 گرام چرس لے کر لیب روانہ کی گئی ملزم کا نام پتہ سلمان اکرم سکنہ نظام آباد وزیرآباد معلوم ہوا ملزم کے خلاف انسداد منشیات کی دفعہ 9c کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا دونوں ملزمان کو مقدمات کے اندراج کے بعد جوڈیشل کر دیا گیا ہے ایس ایچ او تھانہ صدر اور اے ایس پی وزیرآباد فراست اللہ خان نے صحافیوں کو بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں اور ایسے عناصر جو معاشرے میں منشیات کی لعنت پھیلانے میں ملوث ہیں ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی بھی قسم کی رعایت نہ کی جائے گی
