دنیا میں خدمت خلق سے بڑا کوئی کام نہیں وزیرآباد تحصیل لیول پر انجمن بہبودی مریضاں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مفت عوامی خدمت کے پراجیکٹ قابل تحسین ہیں

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) دنیا میں خدمت خلق سے بڑا کوئی کام نہیں وزیرآباد تحصیل لیول پر انجمن بہبودی مریضاں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مفت عوامی خدمت کے پراجیکٹ قابل تحسین ہیں،غریب ومستحق افراد کو جدید معیاری ادویات اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی انجمن بہبودی مریضاں کے پراجیکٹ بڑے شہروں کے مخیر اداروں کے لئے قابل ترغیب ہیں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ دائریکٹر سوشل ویلفیئر شاہزیب موہل نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیر آباد میں صدر ناصر محمود اللہ والے،افتخار حسین صدیقی،محمد اسلم جتالہ،محمد الیاس مہر کے ہمراہ ڈائیلسز شعبے کے وزٹ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی مفاد پرکام کرنیوالے ادارے اور افراد ہمیشہ معاشروں میں عزت ومرتبہ پاتے ہیں انجمن بہبودی مریضاں ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد کے فلاحی پراجیکٹ موجودہ دور میں غریب ومستحق افراد کی زندگیوں میں خوشگوار لمحات کا جھونکا ہے،ہمارا وجود کسی دوسرے کی زندگی بچانے میں کام آسکے یہ ہی انسان کی زندگی کا مقصد ہے۔اس موقع پر ناصر محمود اللہ والے نے بتلایا کہ ڈائیلسز شعبے،فری ڈسپنسری ودیگر شعبہ جات پراخراجات تقریباً تی کروڑ سے زائد ہیں یہ سب مخیر وصاحب ثروت افراد کے تعاون اور انجمن بہبودی مریضاں پر اعتماد سے ممکن ہے، انشاء اللہ ہماری انجمن لوگوں کو فری علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے مشن کو مزید جدید طریقوں سے استوار کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں