مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کٹلری کلسٹر وزیرآباد کی پائیدار ترقی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کے لیے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد کو فوری طور پر آباد کرنا ناگزیر ہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد اور ممبر کٹلری سیکٹورل کونسل وزارتِ تجارت محمد خالد مغل نے کہا ہے کہ مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کٹلری کلسٹر وزیرآباد کی پائیدار ترقی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کے لیے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد کو فوری طور پر آباد کرنا ناگزیر ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اپنے سالانہ اے ڈی پی ریوالونگ فنڈز سے موجودہ سال ہی میں کم از کم 50 ماڈل فیکٹریاں جو اس وقت رہائشی علاقوں میں قائم ہیں ان کو سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد منتقل کرنے کے لیے فی کنال ایک کروڑ روپے تک کے بلا سود قرضے 100 اقساط واپسی شرائط کے ساتھ فراہم کرے محمد خالد مغل نے کہا کہ اس مقصد کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو فوری نوٹس لینا ہوگا تاکہ صنعتی منتقلی کا عمل تیز ہں و مقامی مائیکرو اور سمال انٹرپرائزز کی بین الاقوامی برینڈنگ اور مارکیٹنگ کو فروغ ملے اور کٹلری فیملی کے ایچ ایس کوڈز 8211 اور 8215 کے تحت گلف مارکیٹ میں برآمدات کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں