وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد کے علاقہ مثمن برج کے قریب سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد،ہسپتال منتقل مقامی پولیس مصروف تحقیق۔ریسکیو حکام نے مقامی افراد کی نشان دہی پر مثمن برج وزیرآباد کے قریب سے نامعلوم شخص کی شناخت کو ہسپتال منتقل کیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ معمر شخص کی نعش ایک روز پرانی ہے جس کی شناخت نہ ہو سکی ہے مقامی پولیس نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور نعش کو ورثاء کی تلاش تک سول ہسپتال وزیرآباد مارچری منتقل کر دیا گیا ہے ۔
