پنجاب بلدیاتی ایکٹ کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریفرنڈم

Spread the love

وزیرآباد:(سکندر ملک )
پنجاب بلدیاتی ایکٹ کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریفرنڈم ،شہریوں کے بڑی تعداد ریفرنڈم میں شریک ،با اختیار بلدیاتی نظام کے حق میں عوام کے جم غفیر نے حق رائے دہی استعمال کیا وکلاء ،صحافیوں کی ریفرنڈم کے لیے بنائے گئے مخصوص پوائنٹس کا وزٹ ۔پنجاب بھر میں پنجاب بلدیاتی قانون کے خلاف عوامی ریفرنڈم شروع ہوگیا وزیرآباد کے علاقہ جات وزیرآباد سٹی ،نظام آباد ،الہ آباد،سوہدرہ ،گکھڑ منڈی ،احمد نگر ،رسولنگر ،علی پور چٹھہ ،منظور آباد ،کیلاسکے سمیت مختلف علاقہ جات میں پنجاب حکومت کی جانب سے بنائے گئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف اور با اختیار و شفاف بلدیاتی قانون کے حق میں عوامی ریفرنڈم کے لیے پولنگ پوائنٹس بنائے گئے جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے حق رائے دہی استعمال کیا ضلعی امیر جماعت اسلامی چوہدری ناصر محمود کلیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ریفرنڈم کا مقصد عوام سے رائے لی جائے گی کہ کیا وہ اِن مطالباب کے حق یا مخالفت میں ہیں کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیاد پر ہوں؛ یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین براہِ راست ووٹ کے ذریعے منتخب ہوں؛ بااختیار بلدیاتی نظام میں مکمل مالی، سیاسی، انتظامی اختیارات دیئے جائیں؛ بااختیار بلدیاتی نظام میں ضلعی نوکر شاہی منتخب نمائندوں کے سامنے جوابدہ ہوں، ضلعی، میٹروپولیٹن اور سٹی کارپوریشنز بحال کی جائیں۔ بلدیاتی ایکٹ 2025ءکی ترامیم آئین اور جمہوریت کے خلاف ایک قانون ہے۔ضلع وزیرآباد سٹی اور یونین کونسل کی سطح پر ریفرنڈم بوتھ، کیمپ اور کارکنان بیلٹ بکس لے کر بھی دکانوں، مارکیٹوں، بس اڈوں، ریلوے سٹیشنز، مساجد، چوراہوں پر عوام سے رائے لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بدل دو نظام تحریک عوام کے جذبات کہ ترجمان ہے۔عوام فرسودہ، ناکارہ، ملک و مِلّتِ کےلئے بڑے رسک نظام سے بےزار ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں