سیاسی شخصیات شیر علی چیمہ،محمد علی چیمہ کے والد، معروف قانون دان اسرار احمد چیمہ کے بڑے بھائی چوہدری انوار الحق المعروف طارق چیمہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) سیاسی شخصیات شیر علی چیمہ،محمد علی چیمہ کے والد، معروف قانون دان اسرار احمد چیمہ کے بڑے بھائی چوہدری انوار الحق المعروف طارق چیمہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان پیر مٹھا میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ قاری محمد افضل نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں سابق چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدشاہنواز چیمہ،ایم پی اے وقار احمد چیمہ،ایم پی اشرف وڑائچ،سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،احمد یار وڑائچ،چوہدری احمد شاہنواز چیمہ،لالہ محمد خلیل،میجر الطاف احمد چیمہ،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) شعیب الطاف چیمہ،افتخار احمد بٹ،محمد اشرف نثار،قاضی اختیار علی قریشی،قاضی اورنگزیب،عدنان انور چیمہ،شیخ ادریس،چوہدری غلام غوث،نسیم میکن،سلمان مسعود بٹر،افتخار مسعود بٹر،غلام مصطفی تبسم سمیت سیاسی وسماجی شخصیات،اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کے قل شریف کا ختم پاک مورخہ 20جنوری بروز منگل صبح11;30بجے جامع مسجد چوہدریاں محلہ لکڑ منڈی وزیرآباد میں ہوگا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال چواب کے لئے قرآن خو انی اور اجتماعی دعا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں