وزیرآباد(نا مہ نگار)ضلع وزیرآباد کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا جائے عوامی اعتراضات پر کمشنر گوجرانوالہ کی سربراہں ی میں سماعت کی گئی ہے،کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کی سربراہں ی میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ضلع وزیرآباد میں ابتدائی طور پر تجویز کردہ حد بندی اور وزیرآباد کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کے خلاف عوامی اعتراضات پر باقاعدہ سماعت ڈی پی ایس سکول گوجرانوالہ کے آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی سماعت میں لوکل گورنمنٹ کمیشن کے ارکان وکلاء سول سوسائٹی سیاسی نمائندگان کاروباری برادری اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اعتراض کنندگان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 140-Aاور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے مطابق ضلع وزیرآباد میں مؤثر بااختیار اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ مقامی حکومت کا قیام شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے جس کے لیے وزیرآباد کو میونسپل کمیٹی کی بجائے میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا جانا ناگزیر ہے سماعت کے دوران اعتراض کنندگان افتخار احمد بٹ صدر پریس کلب وزیرآباد، ریٹائرڈ پروفیسر حافظ محمد منیر،سماجی شخصیت عدیل محفوظ اور نبیل اعجاز چیمہ ایڈوکیٹ کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے سینئر وکیل مبشرحسین چیمہ ایڈووکیٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار وقار احمد رندھاوا ایڈووکیٹ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ اور سابق ناظم یونین کونسل و سابق چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن محمد خالد مغل نے مشترکہ طور پر کہا کہ وزیرآباد صدیوں سے تاریخی معاشی اور صنعتی حیثیت رکھتا ہے اور پنجاب کے دوآبہ میں ایک اہم معاشی مرکز رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ اب وزیرآباد کو ضلع کا درجہ دیا جا چکا ہے تاہم تجویز کردہ حد بندی میں دھونکل اور سوہدرہ جیسے شہری نوعیت کے علاقوں جو پہلے ٹاؤن کمیٹیاں تھے کو علیحدہ یونین کونسلز بنا کر میونسپل کمیٹی وزیرآباد کی آبادی کو 181,300 کے قریب محدود کر دیا گیا ہے جو شہری آبادی کے آئینی و قانونی حقوق کی درست نمائندگی نہیں کرتی۔اعتراض کنندگان نے واضح کیا کہ اگر دھونکل کی اربن آبادی (تقریباً 16,400)اور سوہدرہ کی اربن آبادی (تقریباً 27,000) کو وزیرآباد میونسپل کارپوریشن میں شامل کیا جائے تو مجموعی شہری آبادی دو لاکھ سے تجاوز کر جاتی ہں ے جس کے بعد دفعہ 7(1)(b) کے تحت وزیرآباد کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینا قانونی تقاضا بن جاتا ہں ے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی دفعات 6 اور 11حکومت اور کمیشن کو حدود میں توسیع اور درجہ بندی پر نظرِ ثانی کا واضح اختیار دیتی ہیں کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور لوکل گورنمنٹ کمیشن کے ارکان نے اعتراضات اور پیش کردہ قانونی نکات کو تفصیل سے سنا اور اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے اور تمام قانونی و انتظامی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہں وئے فیصلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ وزیرآباد کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے سے شہری سہولیات صفائی پانی سیوریج سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹاؤن پلاننگ اور انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی میں نمایاں بہتری آئے گی جبکہ تحصیل کونسل میں دیہی علاقوں کی بہتر نمائندگی بھی ممکن ہو سکے گی۔(فوٹو ہمراہ ہے)
