وزیرآباد(نامہ نگار) بد بخت و سفاک ملزم نے گھر سے لاپتہ ہونے والی 3 سالہ بچی کو قتل کے بعد گھر کے باہر پھینک دیا،بچی کا والد بیرون ملک مقیم ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بچی کے والد نے دوسری شادی کر رکھی ہے۔پولیس نے تحقیقات کے لیے بچی کے سوتیلے عزیزوں سے تحقیقات کا آغاز کیا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کی موت کی وجہ سر پر چوٹ سے ہوئی ہے ہسپتال انتظامیہ۔وزیرآباد کے علاقہ دھونکل کے بیرون ملک مقیم رہائشی احتشام کلیر کی 3 سالہ بیٹی ایشاء کو نامعلوم ملزم نے قتل کر کے نعش گھر کے باہر پھینک دی اور فرار ہو گیا بچی ایک روز قبل لاپتہ ہوئی تھی جس کی تلاش کی جا رہی تھی 3 سالہ بچی کی پراسرار ہلاکت سے علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی اور خوف و ہراس کی کیفیت پھیل گئی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بچی کا والد بیرون ملک مقیم ہے بچی کے والد نے دوسری شادی کر رکھی تھی اور بچی اپنی سوتیلی والدہ دادی اور چچا کے ساتھ قیام پذیر تھی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بچی کی ہلاکت کے معمہ کو حل کرنے کے لیے پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے لیے بچی کی والدہ اور اس کے عزیز و اقارب کو طلب کر کے بیانات قلمبند کیے ہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بچی کی ہلاکت سر پر چوٹ کی وجہ سے ہوئی ہے مکمل تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس تھانہ صدر بھی مختلف پہلوؤں سے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات و مرکزی ملزم کو جلد سامنے لے آئیں گے تاہم ابھی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
