گلگت # آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب نہ کرنے والے کمرشل مارکیٹوں کے مالکان، پیٹرول پمپ ، مٹی تیل ایجنسی ، کپڑا مارکیٹوں کے مالکان چھوٹے بڑے تاجروں کمرشل اداروں کی شامت آگئی ، دو ہفتوں کے اندر اندر آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف کریں بصورت قانونی کارروائی کی جائے گی ، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے منگل کے روز یاد دہانی کا آخری نوٹس جاری کردیا ۔ انہوں نے نوٹیفیکیشن میں تمام کاروباری اداروں ہوٹل مالکان ، گیسٹ ہاوسز، جنرل سٹورز، سپر جنرل سٹورز، کمرشل پلازہ، ایل پی جی ڈپوز ، پیٹرول پمپ ، تیل ایجنسی، کپڑا مارکیٹ و دیگر چھوٹے بڑے کمرشل اداروں کو پابند کیا ہےکہ وہ آگ بجھابے والے آلات کو دو ہفتوں کے اندر تنصیف یقینی بنائیں ، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔مزید تفصیلات نوٹیفیکیشن میں درج ہے ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔۔۔شکریہ
