وزیرآباد کا کارپوریشن بننا وقت کی اہم ضرورت تھی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد کا کارپوریشن بننا وقت کی اہم ضرورت تھی آبادی کے تناسب اور اربن علاقوں کو دیکھتے ہوے انتظامیہ کا فیصلہ قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں شہباز احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ جس شخص یا تنظیم نے کارپوریشن کے ایشو کے لیے خدمات وقف کیں وہ قابل تعریف ہیں خصوصا وزیرآباد کے صحافیوں نے اس ایشو پر انتہائی جانفشانی سے کام کیا اور حکومتی نمائندوں کی توجہ اس جانب مبذول کروائی۔ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ اور ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے کارپوریشن بنوانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور اہل وزیرآباد کا مقدمہ لڑا کارپوریشن بنوانے پر دونوں حکومتی نمائندگان مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دور حاضر میں میڈیا کی اہمیت و ضرورت سے انکار نہیں کیا جاسکتا یہ ریاست کا چوتھا ستون ہے جس سے منسلک افراد معاشرہ کے مسائل کو حل کروانے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں علاقہ کی صحافتی نمائندہ تنظیم بابائے صحافت پریس کلب اور انجمن تاجران سمیت سماجی تنظیمات اور کاروباری افراد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس اہم ایشو پر معاونت کی اور اپیلیں دائر کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں