اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشرباء اضافہ کر دیا گیا ہے

Spread the love

جہلم ( بیورورپورٹ)جہلم اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشرباء اضافہ کر دیا گیا ہے جس سےسائلین کی دور ،دور تک چیخیں سنائی دینے لگیں کم سے کم ای اسٹامپ پیپر کی مالیت 100 روپے سے بڑھاکر300 روپے، طلاق اسٹامپ قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے جبکہ بچوں کے نئے اسکولز میں داخلوں اور جاب کیلئےڈومیسائل اسٹامپ پیپر فیس 100 روپے سے بڑھا کر500 روپے کر دی گئی ہے۔ اس طرح بجلی ، سوئی گیس اور پانی کے نئے کنکشن اسٹامپ فیس بھی 100 روپے کی بجائے اب 1000 روپے ہوگی۔ پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای اسٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے ۔ 5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار جبکہ 5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس 6 ہزار ، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس میں 20 ہزار روپے اضافہ کیا گیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں