جہلم( بیورورپورٹ)جہلم پنجاب حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دو ہفتوں کے اندر اضافی گاڑیاں واپس کر دی جائیں جبکہ افسران کو صرف منظور شده تعداد کے مطابق ہی گاڑیاں رکھنے کی اجازت ہوگی۔ حکومت نے لاگ بک کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے، جس میں سفر کی تفصیل اور فیول کا ریکارڈ درج کرنا لازم ہوگا ۔ لاگ بک میں غلط اندراج کرنے پر گاڑی کی سہولت معطل کر کے اس کی ریکوری بھی کی جاسکتی ہے۔ ہنگامی استعمال کے لیے محکمہ سربراہ کی پیشگی منظوری ضروری ہوگی اور گاڑیوں کے استحقاق سے متعلق کیسز کے لیے ڈیوی ایشن کمیٹی قائم کی جائے گی،
