جہلم (بیورورپورٹ)جہلم حکومت پنجاب کی جانب سے بیہودہ اور اخلاق باختہ مواد پر مشتمل 132 گانوں پر پابندی کے فیصلے کو شہریوں اور علماء کرام نے ایک مثبت، بروقت اور جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے۔ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ایسے گانے معاشرتی اقدارخاندانی نظام اور نئی نسل کے اخلاق پر منفی اثرات مرتب کر رہے تھے، جن کا تدارک وقت کی اہم ضرورت تھا۔ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ گانے نہ صرف فیملی ماحول میں سننے کے قابل نہیں تھے بلکہ نوجوان نسل کو بے راہ روی ، غیر اخلاقی رویوں اور فکری انتشار کی طرف دھکیل رہے تھے۔شہریوں کے مطابق شادی بیاہ ، اور دیگر تقریبات اورسوشل میڈیا پر ایسے گانوں کا بیجا استعمال عام ہو چکا تھا ، جس سے والدین اور خاندانوں کوشدید پریشانی کا سامنا تھا۔ علماء کرام نےحکومت پنجاب کے اس فیصلے کو اسلامی اور اخلاقی اقدار کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسیقی میں فحاشی اور غیر اخلاقی زبان معاشرے کو تباہی کی طرف لے جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا نوجوان نسل کی تربیت ریاست ، والدین ر اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ایسے مواد پر پابندی اس ذمہ داری کا عملی مظہر ہے۔ معروف دینی رہنماوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادی اظہار کے نام پر فحاشی پھیلانے کی کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آئندہ بھی میڈیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ڈیجیٹل ایپس پر ایسے مواد کے خلاف موثر نگرانی کا نظام قائم کر کرے ۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ پابندی مستقل بنیادوں پر نافذ رہی اور اس پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا تو اس کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔ والدین نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے گھریلو ماحول بہتر ہوگا اور نوجوان نسل کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے گا،
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
