کئی دہائیوں بعد اندرون شہر کی تعمیر ہونے والی سڑکیں چند ہفتوں میں بھاری بھرکم ڈمپرز کی نذر ہونے کا خدشہ ،

Spread the love

جہلم (بیورو رپورٹ)
کئی دہائیوں بعد اندرون شہر کی تعمیر ہونے والی سڑکیں چند ہفتوں میں بھاری بھرکم ڈمپرز کی نذر ہونے کا خدشہ ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج ٹانلیانوالہ سڑک پر ہیوی ڈمپرز کو روکنے کے لیے نصب کیا گیا لوہے کا بیریر ایک بار پھر طاقتور ڈمپرز مالکان کے آگے بے بس ثابت ہوا اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیاذرائع کے مطابق ڈمپرز کی ٹکر سے بیریر ٹوٹ کر سڑک کے عین وسط میں خطرناک انداز میں لٹک رہا ہے، جو کسی بھی وقت بڑے جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ حیران کن امر یہ ہے کہ بیریر کے بالکل ساتھ سیف سٹی کے جدید کیمرے نصب ہیں، مگر اس کے باوجود قانون شکن ڈمپرز دندناتے پھر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ چاہے تو ان کیمروں کی مدد سے بیریر توڑنے والے ڈمپرز کی نشاندہی کوئی مشکل کام نہیں، لیکن افسوس کہ تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈی ایس پی ٹریفک، آر ٹی اے سیکرٹری اور موٹر وہیکل ایگزامینر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں داخل ہونے والے اوورلوڈڈ اور غیرقانونی ڈمپرز کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں اور فوجداری مقدمات درج کیے جائیں، تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکےشہری حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں